توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع ڈی جی آئی ایس آئی سمیت فریقین کو دوبارہ نوٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کے چار ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی آئی ایس آئی سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے 31دسمبر 2012ءکے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی سب کمیٹی نے آئی ایس آئی ملازمین کو 2005ءسے مستقل کر کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی تاہم ان کی مستقلی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔
فریقین کو نوٹسز