• news

بادامی باغ: توہین عدالت کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ، اہل علاقہ کا شدید احتجاج


لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ پولیس نے توہین رسالت کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اہل علاقہ نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ نور روڈ کے رہائشی شاہد عمران نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے دوست شفیق کے ہمراہ جوزف کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران وہاں کے رہائشی ساون مسیح نے گستاخانہ کلمات ادا کئے جس سے منع کرنے پر ملزم نے شاہد عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد شاہد عمران نے اہل علاقہ کو بتایا تو اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی۔ پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرا کر مظاہرین کو منتشر کیا۔
تشدد/ احتجاج

ای پیپر-دی نیشن