قرآن پاک کی بیحرمتی : مسجد اقصی کے کمپاﺅنڈ میں فلسطینیوں کی اسرائیلی پولیس سے شدید جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر یہاں مسجد اقصیٰ کے کمپاﺅنڈ میں موجود فلسطینیوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق فلسطینیوں نے اسرائیلی اہلکاروں پر شدید پتھراﺅ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ 100 فلسطینی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کے پتھراﺅ سے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیرملکی ایجنسی کے نامہ نگا نے بتایا کہ جھڑپیں فلسطینی میڈیا کے ان الزامات کے بعد شروع ہوئیں کہ کمپاﺅنڈ میں موجود اسرائیلی پولیس اہلکار نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جبکہ اسرائیلی ترجمان نے اس کی تردید کی۔
مسجد اقصیٰ/ جھڑپیں