• news

ایفی ڈرین کیس: مخدوم شہاب الدین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد


راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مخدوم شہاب الدین کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی،دیگر9 ملزمان کوحاضرہونے کے نوٹس جاری کردیئے۔ راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مخدوم شہاب الدین نے پیش ہوکر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دےا۔ کیس کے دیگر ملزمان توقیر خان ، انجم شاہ اور خوشنود لاشاری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ایفی ڈرین کیس

ای پیپر-دی نیشن