مسلم لیگ ن کا منشور دور حاضر کی عظیم دستاویز ہے: غوث علی شاہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا انتخابی منشور دور حاضر کی عظیم دستاویز ہے پاکستان کو اس سے بہتر مستقبل کا لائحہ عمل کوئی دوسری جماعت نہیں دے سکتی میاں محمد نواز شریف کی حب الوطنی اور عوام کے مسائل پر ان کی نظر نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی سے خےبر تک مسلم لیگ(ن) ہر طبقہ فکر کے مسائل اور مصائب کا نہ صرف ادراک رکھتی ہے۔ بلکہ انہےں حل کرنے کا عزم و حوصلہ بھی میاں نواز شریف کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قابل اعتماد اور تجربہ کار ٹیم کی معاونت سے تیار کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن) کا انتخابی منشور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی اےسی دستاویز ہے جس پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کے برابر لایا جا سکتا ہے۔ یہ اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حصے مےں آیا ہے کہ ہم نے پاکستان مےں بسنے والے ہر طبقہ فکر کے مفادات کو ملحوظ رکھ کر انتخابی مےدان مےں اترنے کا فےصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات مےں بھرپور کامیابی کے بعد نئے پاکستان کی تعمیر کے سنہرے باب کا آغاز کرے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سےکرےٹری سلیم ضیا نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے انقلابی منشور کا اعلان کر کے پارٹی کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہےں کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے لئے اس بہتر پروگرام پےش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت مےں ہم سب مل کر نئے پاکستان کی تعمیر کرےں گے۔