منظور وٹو کی ٹیکسٹائل ملز اور سی این جی سٹیشن کروڑوں روپے کی گیس چوری میں ملوث
لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر برائے گلگت بلتستان میاں منظور احمد وٹو اور ان کی بیٹی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب روبیہ شاہین وٹو کی ملکیت ریشم ٹیکسٹائل ملز او رتعمیر وطن سی این جی سٹیشن دیپالپور کروڑوں روپے ماہانہ گیس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ وٹو کے حلقہ میں نئی سکیموں پر پابندی کے باوجود سیاسی اثرورسوخ کی بنا پر 16مارچ سے پہلے 11ہزار گیس کنکشن دینے کا کام جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ساہیوال ریجن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران سراغ لگایا ہے کہ ریشم ٹیکسٹائل ملز اور تعمیر وطن سی این جی سٹیشن دیپالپور لوڈ مینجمنٹ کے دوران بھی گیس استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ تعمیر وطن سی این جی سٹیشنز گذشتہ کئی سالوں سے بینک گارنٹی جمع کرائے بغیر گیس استعمال کر رہا ہے۔