چین نے گوادر رتو ڈیرو روڈ کیلئے پاکستان کی مالی مدد پرغور شروع کر دیا
اسلام آباد (اے پی اے ) چین نے گوادر رتو ڈیرو روڈ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کی مالی امداد پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 450 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کئی سال سے فنڈز کی کمی اور امن و امان کی صورتحال کے باعث تعطل کا شکار ہے، چین کی جانب سے گوادر پورٹ لینے کے بعد منصوبہ بنایا گیا ہے کہ اس اہم ترین سڑک کی تکمیل کیلئے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے جائیں گے، اِمکان ہے کہ اس رقم سے گوادر کے ایسٹ بے روڈ کی تعمیر سمیت دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔