• news

حرم شریف میں تاریخی توسیع کے بعد 52 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہو جائے گی

لاہور (خصوصی رپورٹ) حرم شریف کے سب سے بڑے توسیعی منصوبے پر کام اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ امت رپورٹ کے مطابق اس تاریخی توسیع کے بعد حرم پاک میں 52 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہو جائے گی، توسیعی منصوبے کیلئے 80 ارب ریال کی اراضی خرید لی گئی ہے۔ حرم شریف کی حدود میں ایمرجنسی کیلئے ہیلی پیڈ اور چھوٹے طیاروں کیلئے مختصر ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن