• news

ایران کیخلاف حد سے زیادہ دباﺅ اور نئی پابندیوں کی حمایت نہیں کرینگے: چین

نیویارک(این این آئی)چین نے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی۔ اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب وانگ من نے سلامتی کونسل میں ا جلاس کو بتایا کہ جوہری مسئلے پر سلامتی کونسل پر قرار داد پر عملدر آمد ہونا چاہیے ¾ پابندیاں مسئلے کا حتمی حل ہرگز نہیں۔ چین نے ہمیشہ طاقت استعمال کرنے یا دھمکیوں کی مخالفت کی ہے ہم ایران کےخلاف حد سے زیادہ دباﺅ بڑھانے یا نئی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ وانگ من نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ایٹمی معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے۔ چین نے بعض ملکوں کی جانب سے یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن