• news

فرانسیسی فوج کا مالی میں 150 شدت پسندوں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

پےرس (آن لائن) فرانسےسی فوج نے مالی کی شمال مشرقی امےتےتائی وےلی اور گا¶ شہر کے گردنواح مےں لڑائی مےں 150سے زائد شدت پسندوںکو ہلاک کردےا ہے، فرانسےسی فوج کے ترجمان کرنل تھےری برہارڈ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے اسلامک مغرب گروپ(اے کےو آئی اےم) سے منسلک شدت پسندوں نے اس علاقے مےں اپنا ٹھکانہ قائم کر رکھا ہے اور وہ طوےل عرصے کےلئے ےہاں رہنا چاہتے ہےں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ شدت پسندوں آپرےشن کے دوران فرار ہونے مےں کامےاب ہوگئے تھے۔ مالی مےں 4000کے قرےب فرانسےسی فوجی مغربی افرےقےن فورسز اور مالی کے فوجےوں کے ساتھ ملکر شدت پسندوں کا تعاقب کر رہے ہےں۔ فرانسےسی فورسز نے جنہوں نے امےتےتائی وےلی کا حالےہ دنوں مےں کنٹرول حاصل کےا تھا، جمعرات کے روز وےلی اور دےگر اےفوغاس پہاڑی علاقوں کو شدت پسندوں سے پاک کرنے کےلئے آپرےشن شروع کےا، جہاں شدت پسندوں مالی کے شمالی شہروں سے بھاگ کر داخل ہوگئے ہےں۔ فرانس کی قےادت مےں فورسز نے وسط جنوری مےں باغےوں کو شمالی مالی کے علاقوں سے نکال باہر کرنے کےلئے آپرےشن کا آغاز کےا تھا،جنہوں نے گزشتہ سال ان علاقوں پر اپنا قبضہ جما لےا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن