• news

سرےنگر:افضل گورو کو پھانسی‘ نوجوان سکالر کے قتل کیخلاف مظاہرے، جھڑپیں، 35 افراد زخمی

سرینگر (کے پی آئی) کشمےری نوجوان محمد افضل گورو کو دہلی مےں پھانسی دیئے جانے ‘ بھارتی شہرحیدر آباد میں کشمےری سکالر مدثر کامران کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف جمعہ کے روز مقبوضہ کشمےر بھر مےں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔مقبوضہ کشمےر کے کئی علاقوں مےں کرفےو نافذ کرکے شہرےوں کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی اس دوران فورسز کے تشدد سے 50 سے زےادہ شہری زخمی جبکہ بڑی تعداد میں شہری گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصےلات کے مطابق جمعہ کو بھی کرفےو کے باوجود سری نگر ،بارہمولہ ،پلہالن، کپوارہ، اننت ناگ اور دیگر کئی مقامات پر کرفیو کی خلاف ورزی کرکے شدید مظاہرے کئے گئے جبکہ سرینگر کے پائینی علاقوںکے علاوہ چیر کوٹ کپواڑہ میں پر تشدد جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جن میں 35افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک ہے ۔ادھرریگی پورہ کپواڑہ میں بی ایف ایف کی گاڑی پتھراﺅ کی زد میں آکر الٹ گئی جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں سخت ترین کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ان علاقوں میں کسی بھی شہری کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کرفیو اور بندشوں کے با وجود صورہ ، حبک ، کنہ تار لالبار اور حبہ کدل میں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے جس کے دوران ان علاقوں میں پتھراﺅ ، لاٹھی چارج ، آنسو گیس شیلنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچی گیس کا بھی استعمال کیا ۔ نوجوان اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ حرےت پسند جماعتوں کے مشترکہ فورم متحدہ مجلس مشاورت کے خلاف بھارتی فورسز کے کرےک ڈاون شروع کر دےا ہے ۔ اس دوران150نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق متحدہ مجلس مشاورت کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران عوامی مجلس عمل کے لیڈر کو گرفتار کیا گیا جبکہ لبریشن فرنٹ سمیت مشاورت میں شامل دیگر جماعتوں کے لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین ایڈوکیٹ بشیراحمد بٹ کو پولیس گرفتار کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ دوسری جانب حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کے مسلسل نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عام لوگوں کی زندگی اور معمول کی سرگرمی اجیرن بنائی گئی ہے۔ خوف و ہراس کا ماحول برپا کرکے عملا پولیس راج قائم کردیا گیا ہے اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں قید کردیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں غذائی اجناس کی کمی اور روز مرہ کی ضروریات زندگی لوگوں کو حاصل کرنے نہیں دی جارہی ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ کرفیو کی آڑ میں فورسز شہر خاص کے رہائشی مکانات میں گھس کر نہ صرف مکینوں کو زدو کوب کررہی ہےں بلکہ گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ بھی کی جا رہی ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ نہتے اور بے بس عوام جیسے جنگی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین علی گیلانی کو نئی دہلی سے سری نگر آمد کے فوراً بعد ائرپورٹ سے حراست مےں لےکر گھر مےں نظر بند کر دےا گےا ہے ۔ کشمےری نوجوان افضل گورو کی دہلی مےںپھانسی کے بعد علی گےلانی کو دہلی مےں ہی نظر بند کر دےا گےا تھا، تب سے اب تک انہےں سرینگر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔حیدر پورہ انکی رہائشگاہ پر پہنچایا جہاں انہیں نظر بند کر دیا گیا۔حیدر پورہ میں جونہی گیلانی کی آمد اور انہیں دوبارہ خانہ نظر بند کرنے کی خبر پھیل گئی تو وہاں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ان کی رہائش گاہ کی طرف پیشقدمی کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے انہیں منتشر کردیا۔ مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے جبر و تشدد کی کارروائیوں اور اندھا دھند گرفتاریوں کیخلاف حرےت پسند جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے عوام کو تحریک آزادی سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں لبریشن فرنٹ نے جموں کشمیر کے چہار اطراف میں فورسز کے جبر، پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں، مار پیٹ ،توڑ پھوڑ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن