اسرائیلی فٹبال کلب کے مداحوں کا مسلمان کھلاڑیوں کی شمولیت پر احتجاج
یروشلم (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فٹبال کلب کے مداحوں نے چیچن مسلمان کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت پر شدید احتجاج کیا۔ تماشائیوں نے عرب دنیا اور اسلام مخالف نعرے بھی لگائے۔ امریکی اخبارات کے مطابق مسلمان کھلاڑی زوھمید کی ٹیم میں شمولیت پر تماشائیوں میں اشتعال پایا جاتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے عرب دنیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔میچ کے دوران واحد گول مسلمان کھلاڑی نے سکور کیا۔