• news

نائیجیریا: قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی شہری کی بازیابی کیلئے آپریشن، 7 گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نائیجیریا کے قزاقوںکے ہاتھوں پاکستانی شہری کلیم الحق کو یرغمال بنانے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد نائیجیریا میں پاکستانی سفارت خانہ حرکت میں آیا اور نائیجیریا کی وزارت خزانہ سے رابطہ کیا۔ ترجمان پاکستانی سفارخانے کے مطابق پاکستانی سفیر نے نائیجیریا کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ نائیجیریا کی حکومت نے پاکستانی شہری کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا۔ آپریشن صوبے بائے لیسا کے علاقے میں کیا گیا۔ آپریشن میں 7 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن