77 فیصد پاکستانیوں نے میٹرو بس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا کارنامہ قرار دیدیا، گیلپ سروے
اسلام آباد(آئی این پی)77 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی میٹرو بس سروس کو پنجاب کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کرتے ہوئے ایسی سروس ملک کے دیگر بڑے شہروں میں شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔ سروے میں 72 فیصد نے کہاکہ انہوں نے اس منصوبے کے بار ے میں سن یا پڑھ رکھا ہے۔ 28 فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ 77فیصد پاکستانیوں نے اسے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ 18 فیصد نے اسے برا اقدام قرار دیا جبکہ 5 فیصد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اکثریت نے ایسے منصوبے دوسرے بڑے شہروں میں بھی شروع کرنے کی حمایت کی۔