”خواجہ غریب نواز! آپ کا شکریہ‘ امن و خوشحالی کا خواہاں ہوں“خوش قسمت ہیں کہ درگاہ پر حاضری کا موقع ملا، کتاب میں وزیراعظم کے تاثرات
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حضرت معین الدین چشتیؒ کے مزار پر رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا ”میں اور میرے اہل خاندان خوش قسمت ہیں کہ ہمیں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار پر حاضری دینے کا موقع ملا“۔نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپنے تاثرات میں لکھا ”خواجہ غریب نواز آپ کا شکریہ“ میں دنیا میں اور پاکستان میں امن اور خوشحالی کا خواہاں ہوں‘ وزیراعظم کے ساتھ آپ کی اہلیہ کے علاوہ20 دوسرے ارکان نے درگاہ پر حاضری دی۔پاکستان کے جن حکمرانوں نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی ان میں سابق صدر جنرل ایوب خان‘ جنرل ضیاءالحق‘ نوازشریف‘ بے نظیر بھٹو‘ پرویز مشرف اور آصف علی زرداری شامل ہیں۔