• news

راجہ پرویز اشرف نے 35 کلووزنی چادر چڑھائی، تیاری میں چھ ماہ لگے

اسلام آباد( اے این این)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف پر چڑھائی گئی چادر کا وزن 35کلو تھا جس کی بناوٹ میں چھ ماہ کا عرصہ لگا۔ راجہ پرویز اشرف یہ چادر صدر دروازے سے سر پر اٹھا کر مزار تک گئے ۔ہفتہ کو جے پور پہنچنے کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سلمان بشیر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ان کے چالیس رکنی وفد کے اعزاز میں مقامی رام باغ پیلس ہوٹل میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کو مقامی سوغات پیش کی گئی جن میں دال باٹی چرما، لال ماس (ریڈ میٹ)، میتھی سبزی، پپاد کی سبزی اور دیگر کھانے شامل تھے۔ کھانے کے بعد وزیراعظم اور ان کے وفد کو رس ملائی بھی پیش کی گئی۔ درگاہ اجمیر شریف پہنچنے پر وزیراعظم اوران کے وفد کا استقبال روایتی انداز میں ڈرم بجا کر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن