ملزم ساون کا جوڈیشل ریمانڈ، جیل بھیجنے کی بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) توہین رسالت کے ملزم ساون مسیح کو رات گئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حساس نوعیت کا معاملہ ہونے کی بناءپر پولیس نے ملزم کو جیل بھیجنے کی بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ اس نامعلوم مقام کو جیل قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ ملزم کی جان کو جیل میں خطرہ ہو سکتا ہے۔