بادامی باغ واقعہ کی ذمہ دار پولیس ہے، حساس اداروں کی وفاقی حکومت کو رپورٹ
اسلام آباد (آئی اےن پی) حساس اداروں نے بادامی باغ واقعہ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی جس مےں واقعہ کا ذمہ دار پولےس انتظامےہ کو ٹھہراےا گےا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے بادامی باغ مےں مسےحی آبادی کے گھروں مےں گھس کر سامان کو آگ لگانے کے واقعے کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولےس انتظامےہ کی غفلت کے باعث مسےحی برداری کے گھر جلائے گے، پولےس بروقت کارروائی کرتی تو جلاﺅ گھےراﺅ نہ ہوتا۔ سنگےن واقعہ کے بعد پولےس افسروں نے بظاہر کوتاہی برتی۔