ٹیم منتخب کرنے کا اختیار ملے تو نگران وزیراعظم بننے کو تیار ہوں: مشرف
دبئی (آن لائن) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ضرور واپس آوں گا، ٹیم منتخب کرنے کا اختےار مجھے دےا جائے تو نگران وزےراعظم بننے کےلئے تےار ہوں، گرفتاری سمےت ہر چےز کا سامنا کرنے کےلئے تےار ہوں، بے نظےر بھٹو کو جو سکیورٹی دی تھی وہی مجھے ملنی چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام مےں اظہار خےال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قےام کے بعد اےک ہفتے بعد پاکستان آوں گا، وطن واپسی پر راولپنڈی ےا کراچی مےں اتروں گا، انتخاب ہر صوبے سے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد کمشن کے سامنے بھی پےش ہونے کےلئے تےار ہوں، پاکستان کے عوام مےرے ساتھ ہےں، مےری جماعت الےکشن مےں حصہ لے گی۔ نگران وزےراعظم بنانے کے بعد مجھے 6 ماہ ےا سال دےا جائے تو مسائل کو حل کےا جا سکتا اگر اےسا نہ کر سکا تو استعفیٰ دے دوںگا۔