• news

کراچی: پولیس اہلکار سمیت مزید 3قتل، سندھ حکومت کا بلاتفریق ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

کراچی (این این آئی/ نوائے وقت نیوز) شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور رضاکار سمیت 3افراد ہلاک، 3افراد زخمی ہوگئے۔ بن قاسم ٹاو¿ن تھانے کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شاہ ٹاو¿ن کے قریب کار پر فائرنگ کردی ۔جس سے 30سالہ علی گوہر ولد رسول بخش تگڑ اور 35سالہ صدیق ولد بدھال خان زخمی ہوگئے۔ علی گوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گلشن معمار تھانے کے سامنے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے سندھ پولیس کے رضاکار اے ایس آئی نواب ولد الف دین کو دوران ڈیوٹی قتل کردیا ۔زما ن ٹاو¿ن تھانے کی حدود کورنگی ڈیڑھ بنگالی مارکیٹ مکان نمبر413میں 50سالہ کلیم اللہ برمی کی 4روز پرانی پھندا لگی لاش ملی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ ہاﺅس میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلا تفریق کی جائے گی،ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے ضرورت پڑنے پر نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی دیئے جائیں گے۔آپریشن کی نگرانی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ صدر زرداری نے گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران شہر میں بلا تفریق آپریشن کرنے کا کہا تھا۔ علاوہ ازیں ایس آئی یو صدر پولیس کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا جبکہ سائٹ اے اور رنچھور لائن میں دو پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ماڑی پور کراچی سے 2مبینہ سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن