• news

عبدالحفیظ شیخ کی سندھ سے سینٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر عبدالقیوم بلامقابلہ منتخب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مستعفی ہونے سے سندھ سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر کو نظرانداز کرکے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ناراض ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن