• news

پنجاب انٹر یونیورسٹیز کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے گومل یونیورسٹی کو شکست دے دی۔ گومل یونیورسٹی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز کے میچ میں 35 اوورز میں 113 رنز بناکر آل آ¶ٹ ہو گئی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے کپتان احمد اکرم نے 4 وکٹیں اور حافظ نعیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف 19 اوورز میں پورا کر لیا۔ بابر منظور نے 66 رنز بنا کر ٹاپ سکورر اور ناٹ آ¶ٹ رہے۔ حافظ سعد نے 39 جبکہ کپتان احمد اکرم نے 15 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کپتان احمد اکرم قرار پائے جبکہ سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں بھی وہ مین آف دی میچ قرار دئیے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن