لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ سبزہ زار، مغلپورہ ہیروز کی کامیابی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2013 ءمیں سبزہ زار فٹبال کلب اور مغلپورہ ہیروز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ سبزہ زار فٹبال کلب نے لکی سپورٹس کو 3 گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ فیصل ٹاﺅن فٹبال گراﺅنڈ میں کھیلا گیا جس میں مغلپورہ ہیروز نے فاطمہ میموریل کلب کو صفر کے مقابلے میں 6 گول سے مات دی۔