علامہ اقبال میڈیکل کالج سپورٹس گالا تھرڈ ائر کے طلبہ کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے زیراہتمام 26 واں سالانہ سپورٹس گالا اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ تھرڈ ائر کے طلبہ و طالبات نے سب سے زیادہ میڈلز اپنے نام کر کے سپورٹس گالا جیت لیا جبکہ عثمان مجوکا کو بیسٹ اتھلیٹ قرار دیا گیا۔ آخری روز اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہوئے۔ مہمان خصوصی میاں محبوب اقبال نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔