• news

ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (ادریس حیدر خواجہ گروپ) نے 16 مارچ کو حکومت کی مدت پوری ہونے کے پیش نظر 17 ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کو ملتوی کر دیا ہے۔ سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ریس کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریس کی تیاریاں مکمل ہو گئی تھی تاہم ملک میں جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے اور عبوری سیٹ اپ کی وجہ سے ریس کا مقررہ وقت پر انعقاد ممکن نہیں تھا لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ریس کو کچھ عرصہ کے لئے ملتوی کر دیا جائے۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے دورہ پر جانے والی پاکستان سائیکلنگ ٹیم غیرقانونی ہے انشااﷲ جلد ثابت کروں گا کہ اصل سائیکلنگ فیڈریشن کونسی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن