7 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم بھارت چلی گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی سات کھلاڑیوں پر مشتمل سائیکلنگ ٹیم بھارت چلی گئی۔ بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے بروقت ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی سائیکلسٹ چیمپئن شپ کے زیادہ تر ایونٹس سے محروم ہو گئے ہیں۔ تاہم صدر پی سی ایف منور بصیر کی کوششوں سے 7 کھلاڑیوں اور 10 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے جن میں سے اکثریت گذشتہ روز بھارت روانہ ہو گئی۔