• news

قومی ٹیم میں اختلافات ختم کرنے کیلئے 3 اوپنرز کھلائے جائیں

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے بیشتر اس کے کہ اس میچ پر تبصرہ لکھا جائے۔ افسوسناک خبر ملی کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب الحسن کا کراچی میں انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حسیب احسن بہت عمدہ کرکٹر تھے۔ کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ ایڈمنسٹریٹر تھے۔ بہت حد تک نیوٹرل اور ایماندار شخص تھے۔ انہوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر پاکستانی کرکٹ کی خدمت کی۔ خداوند تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،آمین! ون ڈے سیریز کے آج کے میچ سے پہلے ہی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کپتان مصباح الحق اور نائب کپتان حفیظ ون ڈے سیریز کے میچ میں اوپنر بھیجنے میں اختلافات کی وجہ سے آمنے سامنے ہیں اور ان کی بول چال بھی بند ہے وغیرہ وغیرہ۔ میں معذرت کے ساتھ لکھتا ہوں کہ ٹیم میں اتنے لڑائی جھگڑے یا اختلافات نہیں ہوتے جتنے ٹی وی چینل اور اخبارات ایک دوسرے سے سبقت لینے میں بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ لیڈنگ سٹوری انہی کے ادارے کی ہو۔ حالانکہ بات بہت چھوٹی ہوتی ہے اور اسی لیڈنگ سٹوری کو بناتے بناتے کھلاڑیوں میں واقعی لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں اور ثبوت کسی کے پاس نہیں ہوتے اور اسی غلط صحافت سے ٹیم دو گروپوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں جس سے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو پرہیز کرنا چاہئے۔ دنیا کی ہر ٹیم میں اختلافات ہوتے ہیں، کرکٹر بھی انسان ہوتے ہیں اور کئی کھلاڑی اپنی سیٹ ٹیم میں پکی کرنے کیلئے ان افواہوں کا سہارا لیتے ہیں جیسے ان افواہوں یا تھوڑے بہت سچ کیلئے کھلاڑی مصباح الحق اور حفیظ گروپ میں چلے جاتے ہیں۔ مصباح الحق بوڑھے ہو رہے ہیں، حفیظ میں دم ہے کہ آنے والے وقت کے کپتان بننے کے اہل ہیں اور یہ گروپ بندی ٹیم کو نقصان پہنچاتی ہے حالانکہ اس میں حقیقت 5-4 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتی۔ اگر اوپنر کا جھگڑا ہے تو میرے نزدیک تین اوپنر کھلانے چاہئیں۔ جنوبی افریقہ میں اوپنرز کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اور نئی گیند پر ان کی گھبراہٹ اس بات کی دلیل ہے کہ تین اوپنر حفیظ، عمران فرحت اور ناصر جمشید کو ایک، دو، تین نمبر پر کھلایا جائے۔ ”پروفیسر“ صاحب ٹیسٹ میچوں میں تو بالکل ناکام رہے، ٹی 20 میں ان کی 86 رنز کی عمدہ اننگز شاید انہیں سکون سے بیٹھنے نہیں دے رہی۔ بہتر ہے انہیں اوپن کروا دی جائے۔ فارم میں آ رہے ہیں تو لڑائی جھگڑے سے بہتر ہے ان کے اعتماد کو ابھارا جائے شاید پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہوں۔ مجموعی طور سے پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میں جنوبی افریقہ سے بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کی آج کی جیت کا دارومدار عمدہ ٹیم سلیکشن پر ہے۔ پوری ٹیم آل را¶نڈرز، سپنرز، فاسٹ با¶لرز سے بھری پڑی ہے اچھی ٹیم میدان میں اتارنے سے ہی میچ کو پاکستان کے حق میں کیا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن