• news

ڈونیڈن ٹیسٹ: ایلسٹر کک‘ نک کمپٹن کیوی باﺅلرز کے سامنے دیوار بن گئے‘ انگلینڈ کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 234 رنز

ڈنیڈن (اے پی پی) انگلینڈ نے کپتان ایلسٹر کک اور نک کمپٹن کی شاندار سنچریوں کی بدولت ڈنیڈن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 234 رنز بنا لئے، اننگز کی شکست کی شکست سے بچنے کے لئے 59 رنز درکار ہیں۔ ایلسٹر کک 116 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد آﺅٹ ہوئے، کمپٹن 102 رنز پر ناقابل شکست ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 460 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ہفتہ کو اوول، ڈنیڈن میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 402 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 460 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، برینڈن میک کلم 74 ، کرس مارٹن 41 اور ٹم ساﺅدی 25 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ جواب میں انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 234 رنز بنا لئے، ایلیسٹر کک اور نک کمپٹن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچریاں سکور کیں، ایلیسٹر کک 116 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ یہ ان کے کیریئر کی 24 ویں سنچری ہے۔ نک کمپٹن 102 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 59 رنز درکار ہیں۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن