• news

پیپلز پارٹی نے حفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم بنانے کا گرین سگنل دیدیا: ذرائع


اسلام آباد(آن لائن) حکمراں جماعت پی پی اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نگران وزیراعظم بننے کیلئے کوشاں‘ اسلام آباد میں ڈیرے جمالئے۔ پی پی پی اور اس کی اتحادی قیادت اور اپوزیشن کے قریبی ساتھیوں اور بہی خواہوں سے ملاقاتیں، میڈیا سے گفتگو سے گریز۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای سیون ہل روڈ میں ہاﺅس نمبر 102 میں رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اعلیٰ شخصیت کی طرف سے انہیں نگران وزیراعظم بنانے کی یقین دہانی پر انہوں نے وزیر خزانہ اور سینیٹر کے عہدوں سے استعفیٰ دیا اور انہیں قوی امید ہے کہ انہیں نگران وزیراعظم بنادیا جائےگا اور اس حوالے سے وہ اعلی سطحی رابطوں میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی اور معتمد خاص ہی ملاقاتیں کررہے ہیں اور وہ میڈیا کے کسی فرد سے ملتے ہیں نہ ان کی فون کالز وصول کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ صرف ان لوگوں سے ملاقاتیںکررہے ہیں جو صرف انکی نگران ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حفیظ شیخ کے اپوزیشن رہنما اسحاق ڈار سے بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اگرچہ ان کی گھر میں ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن مبینہ طور پر انہیں اکٹھے دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکمراں جماعت پی پی اور اس کے اتحادیوں نے بھی انہیں نگران وزیراعظم کیلئے گرین سگنل دےدیا ہے اسلئے انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔
حفیظ شیخ

ای پیپر-دی نیشن