• news

ملائیشیا : فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 31 عسکریت پسند ہلاک


 کوالالمپور(آن لائن) ملائیشیا کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً 31 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے عسکریت پسندوں کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ملائیشیا کے شمالی علاقے بورینو میں ہونےوالی شدید جھڑپوں کے دوران تقریباً 31 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے بورینو کے قریبی قریب پناہ لے رکھی ہے ۔ وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عسکریت پسند بغیر کسی شرط کے ہتھیار ڈال دیں اور اپنے آپ کو فوج کے حوالے کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عسکریت پسند ہتھیار نہیں ڈالیں گے تو ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں ختم کرکے دم لینگے ۔
جھڑپیں

ای پیپر-دی نیشن