• news

خورشید شاہ نے بلوچستان اسمبلی پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کو نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کل اسلام آباد طلب کر لیا


کوئٹہ (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے بلوچستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی میر صادق عمران سمیت پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو اہم صلاح مشورے کیلئے کل اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ ارکان اسمبلی کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 11 مارچ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس جو ان کے رہائش گاہ پر منعقد ہو گا، میں بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور نئے قائد ایوان کے بارے میں صلاح مشورہ کیا جائے گا۔
اجلاس

ای پیپر-دی نیشن