• news

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا قومی اسمبلی کی خصوصی کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی ) سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے والی قومی اسمبلی کی خصوصی کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اس ضمن میں ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ کارکردگی رپورٹ میں قومی اسمبلی میں پانچ سال میں ہونے والی قانون سازی، آئینی ترامیم ، قراردادوں ، صدارتی خطاب اور پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاسوں سمیت تمام تفصیلات شامل ہوں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن