کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ، منور حسن
کراچی ( خصوصی رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کارکنان انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرکے انتخابات کے التواءکی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔ امریکہ اس خطے سے جانے کے ساتھ پاکستان میں اپنی پسند کی حکومت کا قیام چاہتا ہے جو کہ ڈومور سمیت ان کے تما م احکامات پر عمل کرے۔ عالمی اسلامی تحریک دنیا بھر میں پیش قدمی کر رہی ہیں مگر بنگلہ دیش سمیت سخت آزمائش سے دوچار ہیں۔ بنگلہ دیش میں اب ایشو حسینہ واجد کے استعفیٰ کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی دو روزہ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سید منور چند روز قبل سعادت پارٹی کی دعوت پر ترکی گئے تھے جہاں پر انہوں نے ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان سمیت عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین سے ملاقات تبادلہ خیال کیا۔ وہ ہفتہ کی شام کراچی پہنچے۔ اجلاس میں صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ ودیگر قائدین بھی موجود تھے۔