نئے پوپ کا انتخاب آئندہ ہفتے ہوگا، دنیا بھر سے پادری مقابلے میں شامل
ویٹی کن سٹی( نوائے وقت نیوز)رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔دنیا بھر سے آئے ہوئے پادری sistine گرجا گھر میں جمع ہیں جہاں لوگوں کا داخلہ بند ہے۔ پوپ کے منصب کے لئے آرچ بشپ آف میلان اینجل اسکولا سب سے مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں۔ وہ دانشور ہیں اور سابق پوپ بینی ڈکٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر کارڈینل جان پارکر کا نام لیا جارہا ہے۔ آسٹریا کے کارڈینل کرسٹوف شان بورن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں لیکن انہیں بہت لبرل سمجھا جاتا ہے۔لاطینی امریکہ کے کئی پادری بھی اس منصب کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔پوپ کے انتخاب کے لئے آئندہ ہفتے ووٹنگ ہوگی اگر پوپ کا انتخاب نہ ہوا تو sistine گرجا گھر کی چمنی سے سیاہ رنگ کا دھواں نکلے گا اور اگر پوپ منتخب ہو گئے تو دھواں سفید ہوگا۔