• news

” جبری شادیاںامیگرینٹس کمیونٹی کیوجہ سے برطانیہ کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے“

 لندن( نوائے وقت نیوز) برطانوی این جی اوز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جبری شادیوں کا مسئلہ بنیادی طور پر برطانیہ کا معاملہ نہیں ہے ، لیکن امیگرینٹس کمیونٹی کی وجہ سے یہ برطانیہ کا بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔لندن میں خواتین کے عالمی دن پر رائل کالج کے تحت ”جبری شادیوں کا خاتمہ“ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کی کئی امیگرینٹس کمیونٹی میں جبری شادیوں کا مسئلہ موجود ہے۔ یہ مسئلہ سب سے زیادہ پاکستان ،بنگلہ دیش،بھارت، کرد اور افریقی کمیونٹیز میں پایا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن