خواتین کو انٹرنیٹ پر ہراساں کرنے کیخلاف کام کرنیوالی پاکستانی تنظیم کو ”ایون گلوبل ایوارڈ“ مل گیا
لندن (نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر آزادی رائے کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری پاکستانی تنظیم ”بائیٹس فار آل“ کو پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے مثالی کام کرنے پر عالمی سطح کے معتبر ”ایون گلوبل“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب خواتین کے عالمی دن پر منعقد کی گئی۔ بی بی سی کے مطابق بائیٹس فار آل پاکستان کو یہ ایوارڈ ان کی ایک مہم ”ٹیک بیک دی ٹیک“ پر پوسٹر کے شعبے میں دیا گیا۔ ٹیک بیک دی ٹیک مہم انٹرنیٹ پر جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف ایک مہم تھی۔