چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کے اختیارات کیلئے ججوں کے ناموں کی فہرست سندھ صوبائی حکومت کو بھیج دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کے اختیارات کےلئے ججوں کے ناموں کی فہرست سندھ حکومت کو بھیج دی۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق فہرست میں پانچوں اضلاع کے 15 ایڈیشنل سیشن ججز کے نام شامل ہیں۔