یوٹیوب بندش: سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر گوگل نمائندوں کا دورہ پاکستان منسوخ
اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کے لئے گوگل کے نمائندوں کا دورہ پاکستان سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب کی بحالی کے لئے پی ٹی اے اور دیگر حکام سے مذاکرات کے لئے ویب سائٹ سرچ انجن گوگل کے نمائندوں کے وفد کو اگلے ہفتے پاکستان آنا تھا تاہم سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ۔