اقوام متحدہ نے 109 لاپتہ افراد کے بارے میں حکومت سے رابطہ کرلیا
اسلام آباد(ثناءنیوز) پاکستان مےں 109 افراد کے لاپتہ ہونے پر اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لےا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صرف صحیح درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد لاپتہ افراد کے بارے میں حکومت پاکستان کو آگاہ کرتی ہے اور اس کی جانب سے اب تک 109لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سے پندرہ معاملات کو حل کر لیا گیا جبکہ 94 کے بارے میں ابھی کام جاری ہے۔ بی بی سی سے بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی صرف کمشن کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرنا باقی ہے ۔