• news

”پی پی ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا رجحان، بلاول، گیلانی اور وٹو سر گرم

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) میں جانے کا سلسلہ نہ رکنے پر سخت اظہار ناراضگی کیا ہے، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے انچارج سید یوسف رضا گیلانی اور صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو کو اراکین کو ”قابو“ میں رکھنے کےلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں 15 سے زائد پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے بعد بلاول بھٹو زرداری انتہائی ناراض ہیں اور اس حوالے سے وہ پارٹی کے ذمہ داران سے نہ صرف جواب طلبی کر رہے ہیں بلکہ یوسف رضا گیلانی اور منظور وٹو کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اراکین اسمبلی سے رابطوں کے سلسلے کو تیز کیا جائے اور ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کےلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن