• news

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیخلاف مرچی گیس استعمال : 4 روزہ ہڑتال ختم‘ سوشل میڈیا پر احتجاج تیز

 نئی دلی / لندن (کے پی آئی /آن لائن) بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر غلام نبی رتن پوری نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمےر مےں خواتےن کے خلاف خطرناک مرچی گیس کا استعمال کےا جا رہا ہے ۔ راجیہ سبھا میں ایک مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے رتن پوری نے کہا کہ جہاںملک بھر میں سوسائٹی بتدریج خواتین کے حقوق کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے ، وہیں کشمیری خواتین آج بھی ظلم و جبر سے دو چار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی تمام مذہبی و حریت پسندوں کے مشترکہ فورم متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر چار روز تک جاری رہنے والی ہڑتال ختم ہوگئی ۔ہفتے کے روز وادی بھر میں کاروبار زندگی بحال اور تمام تعلیمی ادارے دفاتر کھل گئے۔ وادی بھر میں ہفتے کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج بلند کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے فیس بک آئی ڈی پروفائل تصویر میں افضل گورو اور مقبول بٹ کی تصاویر آویزاں کیں جبکہ” شہید تم سے کہہ رہے ہیں لہو ہمارا بھلا نہ دینا “”کشمیریوں پر مظالم بند کرو“” ظالمو جواب دو خون کا حساب دو“”افضل گورو ،مقبول بٹ کے جسد خاکی واپس کرو“ کے نعروں پر مبنی خصوصی پیغامات پوسٹ کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن