طالبان مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر تحریک کو ہائی جیک کر سکتے ہیں: یاسین ملک
لاہور( آن لائن)جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نے دعویٰ کیاہے کہ آنے والے دنوں مقبوضہ کشمیر میں ایسی عوامی تحریک ابھرکرسامنے آئے گی جس کاکسی کوتصورنہیںاقوام عالم کومجبوراً!اس تحریک پرتوجہ مبذول کرناہوگی اس تحریک کی کامیابی میں آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے لوگ کلیدی کرداراداکرسکتے ہیںساتھ ہی انہوں نے اس خدشے کااظہارکیاکہ طالبان سمیت غیرملکی جنگجو کشمیرمیں داخل ہوکراس تحریک کوہائی جیک کرسکتے ہیں لہذامیری پاکستانی ذمہ داران اورعوام سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ 90ءکی دہائی کی طرح تحریک کوپراکسی واربننے سے بچائیں۔