گلبرگ میں قبرستان کی اراضی کے حصول کیلئے مکینوں کا مظاہرہ اور دھرنا
لاہور(سٹاف رپورٹر) فردوس مارکیٹ گلبرگ میں مکہ کالونی، تھے پنڈ، اتحاد کالونی اور بلاکس کے رہائشیوں نے قبرستان کے حصول کے لیے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا احتجاج اور دھرنا میں تمام مسالک کے علما اور دینی و سماجی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے اور خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلبرگ کی دو لاکھ پر مشتمل آبادی میں قدیم قبرستان بھر چکے ہیں ان قبرستانوں میں میتوں کے دفنانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ گلبرگ میں پنجاب حکومت اور وزارت دفاع کی خالی زمین موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت مسئلہ حل کریں۔ چور دروازوں کے ذریعے مراعات یافتہ طبقات کے لئے محلات بنائے جائیں اور آبادیوں کے لئے قبرستان کی حقیقی ضرورت کو نظرانداز کر دیا جائے۔ ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ، تحصیل ٹاﺅن ایڈمنسٹریشن لاہور میں ملتا ن روڈ، فیروز پور روڈ، شاہدرہ، برکی بیدیاں روڈ پر سرکاری زمین پر وسیع رقبہ کا حامل قبرستان بنائیں۔