• news

ایپکا کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کرنے کا اعلان


لاہور (نیوز رپورٹر) ہنگامی اجلاس زیر صدارت ظفر علی خان صدر ایپکا ڈی پی آئی پنجاب ہوا۔ جس میں طے پایا کہ انتظامیہ نے ڈی پی آئی ایلیمنٹری آفس میں جو پیڈا ایکٹ کے تحت چار اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کی ہے۔ وہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی اسے فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ اس انکوائری میں EDO (ایجوکیشن) خانیوال‘ ملتان اور دیگر خانیوال کے ملوث اہلکاران متعلقہ ٹیچرز کو بھی شامل انکوائری کیا جائے اور ان افسران کے خلاف بھی انکوائری کروائی جائے جنہوں نے آرڈرز پر دستخط کئے ہیں۔ مندرجہ بالا حقائق پر توجہ نہ دی گئی تو ایسوسی ایشن 12 تا 19 مارچ (ڈی پی آئی/ ای ای/ سیکنڈری سکولز کی مکمل ہڑتال ہو گی۔ 15 تا 18 مارچ تک تالا بندی ہو گی جبکہ 19 مارچ کو سیکرٹری سکولز کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن