• news

بھوک ہڑتالی کیمپ پر فائرنگ کے خلاف مطالبات کے حق میں متاثرین ایف بلاک کی پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور پریس کلب لاہور کے کونسل ممبران پر مشتمل متاثرین ایف بلاک لاہور پریس کلب پنجاب یونین آف جرنلسٹس، پی یو جے دستوری گروپ نے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر فائرنگ دہشت گردی کی طرف سے پریس کلب لاہور صحافیوں کو دھمکیوں شملہ پہاڑی سے وزیراعلی ہاﺅس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ فائرنگ کے وقت بھوک ہڑتالی کیمپ میں شبیر افضل بٹ، زاہد شفیق طیب، ممبر گورننگ باڈی آصف بٹ، رانا عمران فوٹوگرافر، کوثر شمسی، صابر سبحانی، حبیب چوہان موجود تھے۔ ریلی سے شیر افضل بٹ، جاوید ریاض ڈوگر، ذوالفقار مہتو، ارشد انصاری، بخت گیر، وسیم نیاز، عطیہ زیدی نے زبردست الفاظ میں مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن