انفوٹیک گالف چیمپئن شپ گراس بار سلیم، نیٹ فیصل سید کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساتویں انفوٹیک گالف چیمپیئن شپ کے گراس میں ایاز سلیم اور نیٹ میںفیصل سید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔ ایک روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 118 سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔ ایاز سلیم نے 74 گراس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی نیٹ کیٹگری میں 67 سکور کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ دیگر ایونٹس میں عمر عظیم پن کے نزدیک، آصف شجاع نے لمبی ڈرائیو جبکہ ایاز سلیم نے زیادہ سے زیادہ برڈیز کی شیلڈ حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر انفوٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نصیر اختر نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔