• news

حمزہ شہباز نے 50 سے زائد متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے متاثرین بادامی باغ میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے متاثرین میں رات گئے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک اور کامران مائیکل بھی موجود تھے۔ امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب ٹاﺅن ہال میں ہوئی۔ 50 سے زائد متاثرین کو امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے حمزہ شہباز نے کہا کہ امدادی رقم کی تقسیم کا عمل آج مکمل کرلیں گے۔ متاثرہ گھروں کی تعمیر کا کام تین، چار دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ہمارا دین کسی کے گھر جلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ بادامی باغ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آئندہ عملی طور پر کوشش کی جائے گی کہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

چیک

ای پیپر-دی نیشن