بادامی باغ کا واقعہ، قائمہ کمیٹی کا انسانی حقوق کا اجلاس 14 مارچ کو طلب
اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس بادامی باغ کے واقعہ کے جائزہ کے لئے 14 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے لاہور میں بادامی باغ کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے لاہور میں مسیحی برادری کے گھروں کو آگ لگانے کی مذمت کی۔