• news

پاکستان میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے، بھیانک نتائج نکلیں گے: مقررین

جنیوا (خصوصی رپورٹ) یونائٹیڈ کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار ممتاز خان نے انسانی حقوق کمیشن کے 22ویں اجلاس کے موقع پر سیمینار بعنوان ”پاکستان میں بڑھتی انتہاءپسندی کے آئندہ انتخابات پر اثرات“ کی صدارت کی ۔انٹرنیشنل جوبلی کمپین کی ڈائریکٹر مسز ایتابولڈا بالادرستان نیشنل فرنٹ کے چیئرمین عبدالحمید خان، مہران بلوچ اور سردار ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتہاپسند گروپوں اور دہشت گردوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اگر اس کو نہ روکا گیا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ سردار ممتاز خان نے محمد علی مرتضیٰ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ اینا بولڈا نے کہا کہ پاکستان میں جب تک متوازن اور جدید تعلیم سے نوجوان نسل کو روشناس نہیں کرایا جاتا، انتہاپسندی اور دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ عبدالحمید خان نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان کے صدر سنگھے رتگ نہ کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد خطے میں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مہران بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہبی قوتوں کو جان بوجھ کر بلوچستان میں قوم پرست قوتوں کو کمزور کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن