• news

سینٹ اراکین کے انتخاب پر سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنی چاہئے: سینیٹر بخاری

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کے قیام کیلئے جلد صدر اور وزیراعظم کو تجویز دونگا، سینٹ کے اراکین کے براہ راست انتخاب پر سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنی چاہئے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی پینل انٹرویو میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اور سیاسی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے جا رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اس نظام کے تسلسل کیلئے کام کیا، 5 سالوں میں اہم قانون سازی کی گئی، مارشل لاءنے ملک کے متفقہ آئین کا حلیہ بگاڑ دیا تھا، مارشل لاءکی چھتری تلے من پسند ترامیم آئین میں کرائی گئی تھیں، موجودہ حکومت نے اپنے 5 سالہ دور میں اس آئین کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن